سازش کے تحت حکومت اور ملٹری کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش جاری ہے، بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی اس معاملے سے اسٹیبلشمنٹ کو باہر رکھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پاکستان کے مختلف اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد فوج اور حکومت کے درمیان دراڑیں ڈالنا ہے ایسے لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں بتایا جائے اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اسی سے سوال کریں کہ ڈیل کون کررہا ہے؟ نواز شریف سے ڈیل کے محرکات کیا ہیں۔ یہ سب افواہیں ہیں جتنا بھی کم ڈسکس کریں اتنا ہی ملک کے مفاد میں بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مفرور نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کو ‘خدائی انصاف’ قرار دے دیا

امید ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اکاؤنٹس کی بھی تحقیقات ہونگی، عمران خان

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رکھاہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کی جانب گامزن ہے ۔ بھارت ایل او سی پر بسنے والے بے گناہ لوگوں کو شہید کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈے کررہی ہے۔ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیرن ویلی میں ایک جھوٹا ان کاؤنٹر کیا گیا۔ جس کا الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ بھارت پہلے بھی ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔ شبیر نامی شدت پسند آج بھی زندہ ہے اور اپنے گھر پر ہے۔

کانفرنس کے شروع میں خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا آج آپریشن ردالفساد پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان فروری 2021 میں رابطہ ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پورے سال سیزفائر معاہدہ رہا اور دونوں جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ تاہم بھارتی پولیٹیکل ایجنٹ الزامات لگاتا رہا۔ بھارت نے کئی مرتبہ گیڈر بھبھکیاں دیں۔

بھارت اور مقبوضہ کشمیر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے روایتی جنگ کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کے موقع پر کشمیریوں کے استصواب رائے کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے حق میں دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ عالمی جریدے نے بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ آزادی کی اس جنگ میں کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک افغان بارڈر افغانستان کی صورتحال

افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال ایک نئے انسانی المیے کو جنم دی سکتی ہے۔ اگست 2021 میں اچانک غیر ملکی افواج افغانستان سے نکل گئیں۔ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے ، باڑ لگانے میں فوجی جوانوں کو خون شامل ہے۔ 94 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ باڑ لگانے کا مقصد امن کو فروغ دینا ہے ناکہ تقسیم ہے۔ پاک ایران سرحد پر 75 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ باڑ لگانے کا مقصد لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ تحاریر