جوڈیشل کمیشن کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سمری پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی، جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کیانی لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

چیف جسٹس کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہو جس میں جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر رقص، عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل

عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے  کیس میں گرفتار ریمبو مرکزی ملزم قرار

جوڈیشل کمیشن نے خاتون جج کو اعلیٰ عدالت کا جج بنانے کے لیے سفارشی نوٹ پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے 27 مارچ 2012 کو حلف اٹھایا تھا، انہوں نے لاہور سے ہی ایل ایل بی کی ڈگری لی تھی اور ایل ایم ایم امریکا کے ہارورڈ لا اسکول سے کیا تھا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم پیرس، نیویارک اور کراچی سے حاسل کی، وہ مارچ 2031 تک عدالت عظمیٰ کی جج رہیں گی۔

اس وقت جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں چہارم نمبر پر ہیں۔

متعلقہ تحاریر