کیا جہانگیرترین کے طیارے کی اگلی منزل ن لیگ ہوگی؟

جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی لیگی رہنما سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت،سعد رفیق میرے بھائی ہیں، ن لیگ سے پرانی دوستیاں ایسے ہی چلیں گی، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین نے اپنا جہاز ن لیگ  کی طرف جانے کا اشارہ دے دیا۔

جمعرات کو  لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب  میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین  اور عون چوہدری سمیت ان کے گروپ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

بنی گالہ کے اخراجات کیلیے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا،جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا وزیراعظم سے انصاف کا مطالبہ

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جہانگیرخان ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں،  (ن) لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی (ن) لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ اس پر جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ  جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔

صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سوال پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما مسکراتے رہے جس پر لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ   ترین ہوں یا کوئی اورپی ٹی آئی لیڈر، عمران خان کے سوا سب ہی مسکرارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر