ای سی پی نے اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹی فکیشن بحال کردیا
پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اسحاق ڈار گزشتہ سال اکتوبر سے لندن میں مقیم ہیں ، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ان کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس بھی دائر ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بطور سینیٹر کا نوٹی فکیشن بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹی فکیشن بحال کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹی فکیشن 29 جون 2018 کو معطل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون رپورٹر پر فقرہ کسنے کا معاملہ ، نوجوان کو لینے کے دینے پڑ گئے
کالم نگار جویریہ صدیق کا بلاگر احمد وقاص گورائیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹی فکیشن میں لکھا ہے کہ اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن 9 مارچ 2018 سے بحال کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 29 جون 2018 کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
ای سی پی نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 9 مئی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن سینیٹر اسحاق ڈار کے بار بار سمن جاری کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم کی تعمیل میں کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اسحاق ڈار گزشتہ سال اکتوبر سے لندن میں مقیم ہیں ، انہوں نے اپنی "خراب صحت” کا دعویٰ کیا تھا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ان کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس بھی دائر ہے۔
گزشتہ سال 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اس وقت مفرور قرار دیا تھا جب وہ کیس کی پیروی کرنے کے لیے ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔









