پہلے تولو پھر بولو ، اینکر پرسن محمد مالک کے لیے یاد دہانی

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بینادی طور پر جب آپ پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو دوسرے کی بات سننی ہے ، چاہے وہ کتنی بھی کڑوی کیوں نہ ہو۔

ہم نیوز چینل کے اینکر پرسن محمد مالک جو کہ "بریکنگ ودھ مالک” پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں ، ان کے اور شہباز گل کے درمیان ہونے والی بحث کے بعد یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ دونوں حضرات میں سے کون حق پر ہے۔

معیشت (اکانومی) پر ہونے والی بحث کے دوران اینکر پرسن محمد مالک نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل سے کہا کہ آپ کو معیشت کے بارے علم ہی کیا ہے؟ جس پر شہباز گل نے کہا مجھ سے زیادہ کسی کو اکانومی کا پتا نہیں ہے کیونکہ میں نے ڈاکٹریٹ کی ہوئی  ہے بزنس اکانومی میں۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی

آسٹریا، کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو 600 یورو جرمانہ ہوگا

اینکر پرسن نے پوچھا آپ نے ڈاکٹریٹ کہاں سے کی ہے تو شہباز گل نے جواب دیا کہ یونیورسٹی آف ملایا سے ہے۔

اس پر اینکر پرسن محمد مالک نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کا اسٹیٹس مشکوک ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملایا کی یونیورسٹی اس وقت ورلڈ میں 59 نمبر پر رینک کررہی ہے۔ ماہاتیر محمد ، عبداللہ باداوی ، سنگاپور کے سابق صدر بھی وہاں سے فارغ التحصیل ہیں۔ ملائیشیا کی  سابق خاتون چیف جسٹس بھی وہیں سے فارغ التحصیل ہیں۔ یونیورسٹی آف ملایا ملائیشیا کی سرکاری یونیورسٹی ہے جو ملائیشیا میں نمبر ایک پر رینک کرتی ہے اور ورلڈ میں 59 نمبر رینک کررہی ہے۔

تاہم یہ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی۔ ملک کے اینکر پرسنز اور میڈیا پرسنز نے شہباز گل کے موقف کی تائید کی ہے جبکہ اینکر پرسن عبدالمالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ میں جب سے عمران خان کا سپاہی بنا ہوں سب کچھ بھول گیا ہوں۔ کل مالک صاحب نے میری درسگاہ کومشکوک کہا تو یاد آیا پچھلے سال University of Malaya عالمی رینکنگ میں نمبر 59 پر پہنچی اور میں مبارکباد تک نہ دے سکا۔ جب میں نے PhD شروع کی تھی تو یہ 87 نمبر پر تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا ہے کہ "درسگاہ آپکی ماں ہوتی ہے۔ وہاں سے آپ کی تعلیم تربیت ہوتی ہے۔مجھے اپنے پرائمری سکول اور ماسٹر صدیق صاحب پر, PhD ، university Malaya پر اور Postdoctorate کے لئے University illinois urbana Champaign پر بھی فخر ہے۔ کوئی میری درسگاہ کو مشکوک کہہ کے توہین کرے گا تو سخت ترین جواب ملے گا۔

دوسری جانب اینکر پرسن محمد مالک نے معذرت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے کہ انہیں غلط فہمی ہو گئی تھی کیونکہ جس یونیورسٹی کا نام شہباز گل نے لیا تھا وہ اسے کوئی اور یونیورسٹی سمجھ بیٹھے تھے۔

دوسری جانب شہباز گل نے "نان سینس” کے ترجمے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مشورہ ہے اینکر پرسن محمد مالک یا تو وہ  بحث نہ کریں یا پھر اپنی تحقیق کو مکمل کرلیا کریں پروگرام کرنے سے پہلے۔ شہباز گل صاحب نے غصے میں اگر انہیں "نان سینس” کہہ دیا۔ نان سینس کا اگر اردو میں مطلب دیکھا جائے گا تو اس کا مطلب "بے وقوف” نہیں ہے بلکہ کسی شے سے متعلق علم نہ ہونے کو "نان سینس” کہا جاتا ہے ، اور شہباز گل صاحب نے بھی انہیں اس سینس میں نان سینس کہا ہے ، جس کا محمد مالک صاحب کو غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بینادی طور پر جب آپ پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو دوسرے کی بات سننی ہے ، چاہے وہ کتنی بھی کڑوی کیوں نہ ہو۔ اور اگر آپ کسی پر ذاتی حملہ کریں گے تو آپ کو جواب ملے گا ، اور اس سارے معاملے میں ایسا ہی  ہوا ہے ، اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اینکر پرسن برداشت سے کام لیں اور ساتھ ساتھ پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کو اپنی حیثیت کا خیال رکھتے ہوئے الفاظ کا چناؤ بہتر کرنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر