کرشنا کماری، سینیٹ اجلاس کی صدارت کرنیوالی پہلی خاتون ہندو سینیٹر
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خاتون سینیٹر کو کشمیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کی دعوت دی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
آج سینیٹ اجلاس کی صدارت سینیٹر کرشنا کماری کوہلی نے کی، چیئرمین سینیٹ نے انہیں خود اس اعزاز سے نوازا کہ وہ ایوانِ بالا کے اجلاس کی صدارت کریں۔
It is great honour i chaired senate session called to discuss the current situation in Indian illegally occupied Jamu and Kashmir on the eve of Kashmir Solidarity day.Thanks @SenatePakistan, Thanks chairman @BBhuttoZardari for giving me opportunity to be member of Senate Pakistan pic.twitter.com/TSNN8mS6yG
— Krishna Kumari (@KeshooBai) February 4, 2022
کرشنا کماری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی شام میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کی صورتحال پر بحث کے لیے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیے
چترال سے سینیٹر کے لیے خاتون اُمیدوار فلک ناز نامزد
نیوزی لینڈ کی حاملہ خاتون صحافی نے طالبان سے مدد مانگ لی
انہوں نے سینیٹ رکن بننے کے لیے موقع دینے پر سینیٹ پاکستان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ سینیٹر کرشنا کماری کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے، وہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
A Hindu presiding SenateSession on Kashmir in Pakistan.ChairmanSenate asks our colleague Krishna KumariKohli to do the honor. In connection w/ #KashmirSolidarityDay it’s a strong msg going out depicting difference btw Pakistan & Hindustan #PakForMinorities#IndiaAgainstMinorities pic.twitter.com/1lFlaYpNi4
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 4, 2022
سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے متعلق سینیٹ اجلاس کی صدارت ہندو سینیٹر کرشنا کماری کوہلی نے کی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر پر یہ ایک مضبوط پیغام ہے، اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان واضح فرق بھی معلوم ہوتا ہے۔









