وزیراعظم عمران خان چین کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان روانہ

وزیراعظم نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ کامیاب چار روزہ دورہ چین مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران چائینیز وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، سی پیک ، عالمی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کی صبح چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان علاقائی ، عالمی ، سی پیک اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی چینی عہدیداران اور سرمایہ کاروں سے ورچوئل ملاقات

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی بےحسی کے سوا کچ نہیں

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

چینی صدر سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب "لی کی چیانگ” سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی اور علاقائی رابطوں کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

"دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور کثیر جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔”

دونوں فریقوں نے پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے قیام کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کووڈ 19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہم پر چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے یقینی دہانی کرائی کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ تحاریر