دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، آرمی چیف

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح میٹنگ کے دوران، فوج کے اعلیٰ افسران نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج "کسی بھی قیمت پر” "دہشت گردوں، ان کے معاونین ، سلیپر سیلز اور ساتھیوں کی باقیات کا خاتمہ کریں گی۔”

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 247ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ معطل

سربراہ پاک بحریہ کی عراق میں اپنے ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کیے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے دفاع کے لیے فوج کی فارمیشنز اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح میٹنگ کے دوران، فوج کے اعلیٰ افسران نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے  اور "بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا”۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ "ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نے مسلح افواج کے تمام فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں تاکہ ان کے متعلقہ ڈومینز میں آپریشنز کی موثر تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسلح افواج نے 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردی کے دو الگ الگ حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا اور 5 فروری کو علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کیا، جس میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ آپریشن کی تکمیل میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش فرمایا تھا۔

یہ کانفرنس اس وقت منعقد کی گئی ، جب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا تھا تاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں پاکستانی فوجی جوانوں کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ تحاریر