وزیراعظم کی ہتک عزت کا کیس: نجم سیٹھی کوکیس لٹکانے کی کوشش پر جرمانہ

 سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی  کو وزیراعظم کی ہتک عزت کے کیس میں التوا میں ڈالنے کی کوشش مہنگی  پڑگئی۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کی عدالت نے نجم سیٹھی کو جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے۔

نجم سیٹھی کا پی ڈی ایم کو اسلام آباد میں دنگے فساد کا مشورہ

نجم سیٹھی کے بےنظیر کی برسی کے ٹوئٹ پر تنقید

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، وزیر اعظم کے وکیل نے مبینہ طور پر نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کے کیس سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

سینئر تجزیہ کار کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان کی کیس خارج کرنے کی مخالفت کی، عدالت نے وکیل بابراعوان کے دلائل پر نجم سیٹھی کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے سینئر اینکر پرسن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اس خبر کو شیئر کیا۔

متعلقہ تحاریر