ورثے میں شامل سول اسپتال کراچی کی عمارت کاایک حصہ گرانے کاانکشاف

سول اسپتال کراچی کی قومی ورثے میں شامل عمارت کا ایک حصہ ٹھیکیدار کی جانب سے گرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سول اسپتال کراچی میں ٹھیکیدار نے تاریخی عمارت کے ایک حصے کو توڑ دیا۔ اس عمارت کوورثے کا درجہ حاصل ہے ۔نعمت شاہ نے امید کا اظہار کیا کہ صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ یقیناً اس پر کارروائی کا حکم دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
برنس روڈ کراچی کی قدیم عمارتوں پر رنگ و روغن کے خلاف اقدامات
کراچی عمارتوں کا جنگل بن چکا ہے؟
سوشل میڈیا صارفین نے تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایسی عمارت پر کام شروع کرنے سے پہلےآرکیٹیکٹ اور کنسلٹنٹ مقرر کرنا چاہیے اور اس کی ہدایات جو وہ کام کا طریقہ بتائے عمل کرنا چاہئے۔
سول اسپتال کراچی میں ٹھیکدار نے تاریخی عمارت کے ایک حصے کو توڑ دیا- اس عمارت کو heritage کا درجہ حاصل ہے! @sardarshah1 صاحب یقیناً اس پر کارروائی کا حکم دیں گے @SindhCultureGoS pic.twitter.com/1TdcyNElIx
— Naimat Khan (@NKMalazai) February 23, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹھیکدار کی اتنی جرآت کہاں کہ وہ اپنی مرضی سے تاریخی عمارت کے حصہ کو توڑ دے، کسی سرکاری محکمے نے کام شروع کرنے کا کہا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برنس روڈ پر واقع تاریخی عمارتوں پر رنگ کرکے ان کی اصل حالت بگاڑی دی گئی تھی جس پر صوبائی وزیرثقافت سید سردار شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔









