صحافی نذیر ناجی کے صاحبزادے انیق ناجی والد کی ڈگر پر چل پڑے

انیق ناجی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر دشنام طرازی کی ہے۔

92 نیوز چینل کے رپورٹر صدیق جان نے پاکستان کے معروف صحافی نذیز ناجی کے صاحبزادے انیق ناجی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ وزیراعظم کی اہلیہ سے متعلق بےہودہ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹر صدیق جان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موجود ہیں ایسی بکواس کرنے والوں کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

صدیق جان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ویڈیو میں انیق ناجی نے اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر خبر آرہی ہے ۔ بشریٰ بی بی المعروف پنکی ، اس عمر کی خاتون خود کو پنکی کہلوا رہی ہیں، ظاہر ہے خود کو فٹ رکھا ہوگا تبھی تو خان صاحب پاگل ہو گئے تھے۔ وہ نانی اور دادی اپنا گھر چھوڑ کر چلے گئی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور شاندار چائے کے تین سال مکمل

لاہور ہائیکورٹ بار نے پیکا آرڈیننس کو چیلنج کردیا

انیق ناجی اس پر نہیں رکے بلکہ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "نعیم الحق صاحب جو پی ٹی آئی کے سب سے مخلص ساتھی تھے ان کی ایک ویڈیو یوٹیوب پڑی ہے جس میں وہ ماتم کررہے ہیں اس بات پر کہ یہ عمران خان نے کیا کیا، یہ کس عورت کے پاس جا کر پھنس گئے ہیں۔ یہ تو وہ ہیں نعیم الحق صاحب جو سچے ساتھی تھے جن کی ویڈیو سامنے آگئی ، اُس وقت ہر ساتھی نے اس بات سے منع کیا تھا کہ آپ (عمران خان) کیا کررہے ہیں۔ مانیکا ، یہ تو بے غیرت لوگ ہیں ، یہ تو اپنی عورت کو بیچ دیتے ہیں آپ کدھر پھنس رہے ہیں۔ خاور مانیکا سے متعلق سب کچھ بتایا گیا لیکن خان صاحب نے کسی کی سننی ہوتی ہے۔”

میں ان کا ذکر کیوں کررہا ہوں بشریٰ بی بی اصل میں بشریٰ مانیکا ہی تھیں ، انہوں نے اس چھوٹے سے پیریڈ میں پیسے کمانے تھے ، اب انہیں پتا ہے کہ عمران خان جارہا ہے ، اس لیے وہ بنی گالا چھوڑ کر بھاگ گئی ہیں۔ لاہور میں اپنی سہیلی فرح گوگی کے پاس بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کے نام ایسے ہی ہوتے ہیں نیلی ، نیلو ، چمکیلی ، کشمش ، فرح ، گوگی ،دیبا ، پنکی ۔ یہ بنیادی طور پر ایک ہی نفسیات ہے۔ اب وہ بنی گالا میں عمران خان سے لڑکر لاہور گئی ہوئی ہیں۔ اب خان صاحب اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ تم کرپٹ ہو۔

انیق ناجی کی ویڈیو پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹر 92 نیوز چینل صدیق جان نے لکھا ہے کہ "چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے ہوتے ہوئے ایسی بکواس کرنے والے کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دیکھے۔”

صدیق جان نے مزید لکھا ہے کہ "یہ وہ آزادی اظہارِ رائے ہے جس کا اطہر من اللہ صاحب دفاع کررہے ہیں۔ لعنت ایسی آزادی اظہارِ رائے پر۔”

صدیق جان کو حوصلہ دیتے ہوئے معروف صحافی فرزانہ شاہ نے لکھا ہے کہ ” یہ آدمی کئی سال پہلےاندرون لاہور کی ایک تنگ تاریک گلی کے دو مرلے کے مکان میں رہنے والا پی ٹی وی لاہور سینٹر کے ڈراموں میں چھوٹے سے رول کرتا تھا. اگر یہ آجکل کسی ایلیٹ علاقے میں رہتا ہے تو سن کر تعجب نہیں ہونا چاہیے۔”

متعلقہ تحاریر