فیکٹ فوکس کے صحافی کی پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنانے پر حکومت کی تعریف

صحافی عثمان منظور نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو منافع بخش ادارہ بنانے پر وفاقی وزارت اطلاعات کو سراہا ہے۔

فیکٹ فوکس کے ایڈیٹر اور دی نیوز کے سابق تفتیشی رپورٹر عثمان منظور نے سرکاری ٹیلی ویژن پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو منافع بخش ادارہ بنانے پر وفاقی وزارت اطلاعات کے وزیر فواد چوہدری کے اقدامات کو سراہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے معروف صحافی عثمان منظور نے لکھا ہے کہ 2017 میں پی ٹی وی 62 کروڑ روپے کے خسارے میں تھا جبکہ 2021 میں 3.1 ارب روپے کے منافع میں چلا گیا۔”

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کی ریٹائر آئی جی صاحبان پر بےجا کرم اور نوازشات

رتوڈیرو میں برسوں سے بند گورنمنٹ اسکول نے تعلیمی ایمرجنسی کا پھول کھول دیا

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” یہ سب وفاقی وزیر فواد چوہدری ، ایم ڈی طاہر مشتاق اور عون ساہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔”

 

عثمان منظور نے لکھا ہے کہ "اب وقت پہ پنشن مل رہی ہے، بڑے پیمانے پہ بھرتیاں نہیں ہو رہی۔ صحافی PTV کو غیر جانبدار اور مستند ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔امید ہے یہ کاوش جاری گے۔”

واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ "ایک طویل عرصہ خسارے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے۔”

وفاقی وزیر اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ "نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔ اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے،PTV  کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکباد۔”

متعلقہ تحاریر