اینکر تنزیلہ مظہر کا نجی تعلقات کے حوالے سے اہم انکشاف
تنزیلہ مظہر کا کہنا ہے کہ "گالی دینا غلط ہے لیکن گالی سننا جرم ہے۔ آخر کار میں اپنی زندگی کے ایک اور تاریک باب سے باہر نکل آئی ہوں۔"
پاکستان ٹیلی ویژن کی سابق اور جی ٹی وی نیوز نیٹ ورک کی موجودہ اینکر تنزیلہ مظہر اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جس سے میں محبت کرتی تھی اس نے مجھ پر اعتبار نہیں کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اینکر تنزیلہ مظہر نے کہا ہے کہ "جس سے میرے شادی سے قبل تعلقات تھے اس نے مجھے بتایا کہ شادی کے بعد وہ مجھ پر بھروسہ نہیں کرسکتا ہے۔ کیونکہ میں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔”
یہ بھی پڑھیے
کیا ڈان اخبار فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے ؟
پشاور کی جامع مسجد میں خودکش دھماکہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
تنزیلہ مظہر نے مزید لکھا ہے کہ "اس نے مجھے بتایا کہ میں نے اپنے خاندان کو دھوکہ دیا ہے اور اسے یقین ہے کہ میں اسے بھی دھوکہ دے سکتی ہوں۔ اس شخص نے مجھ کو بتایا کہ میں کسی عزت کی مستحق نہیں اور وہ مجھے دے بھی نہیں سکتا۔”
I had relationships b4 getting married, so he told me
I cant be trusted after marraige. Coz I never shared details of my relationships with my father & brothers he told me I betrayed my family n he was sure I can betray him. He told me I deserved no respect & gave me none.— Tanzeela Mazhar (@TenzilaMazhar) March 5, 2022
ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اینکر تنزیلہ مظہر کا کہنا تھا کہ "میں کبھی انتہائی زیریلا پن ، بدسلوکی اور بے عزتی کو برداشت نہیں کرسکتی تھی مگر مجھے امید تھی کہ چیزیں آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے آپ کو دھوکہ دی رہی تھی۔”
I never approved toxicity, abuse and disrespect but i hoped things will get better. Now I think I was betraying myself. Abuse Is wrong but taking abuse is Crime. Finally I’m moving out of another dark chapter of my life. #Life
— Tanzeela Mazhar (@TenzilaMazhar) March 5, 2022
تنزیلہ مظہر نے لکھا ہے کہ "گالی دینا غلط ہے لیکن گالی سننا جرم ہے۔ آخر کار میں اپنی زندگی کے ایک اور تاریک باب سے باہر نکل آئی ہوں۔”
اینکر تنزیلہ مظہر کی بہادری کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر صارف فیض اللہ نے لکھا ہے کہ "اس دنیا میں شادی سے قبل ہر کسی کا تعلق کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔ بہت کم خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں جو جیون ساتھی بن جاتے ہیں اور باقی کسی نہ کسی مسئلے کی وجہ سے رہ جاتے ہیں۔ شادی سے پہلے اپنے ساتھی کے ساتھ ماضی کو شیئر کرنا دانشمندی ہے اور پھر شاید آپ کی زندگی معمول پر آجاتی ہے۔”
سیاسی کارکن عائشہ علی بھٹہ نے تنزیلہ مظہر کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ "وہی ایک عام پاکستانی ذہنیت۔ اب اسے بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ آپ کو وہی ملے گا جس کی آپ حقدار ہیں انشاء اللہ!!۔”
عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے لکھا ہے کہ "اللہ آپ کو اور طاقت دے۔ یہ سب آسان نہیں تھا۔”
تنزیلہ مظہر کے کردار کو سراہتے ہوئے انجینیئر عامر شہزاد نے لکھا ہے کہ "جسمانی اور دماغی اذیت سے بچنے کے لیے آپ نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیا ، آپ کو جلد از جلد خوشحالی اور سکون ملے گا۔”









