پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

محمد رفیق تارڑ مسلم لیگ (ن) کے دوسرے دور حکومت میں صدر پاکستان بنے تھے ، رفیق تارڑ اس عہدے پر 1998 سے 2001 تک براجمان رہے۔

پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ملک کے 9ویں صدر تھے۔ رفیق تارڑ 1998 سے 2001 تک پاکستان کے صدر رہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ سیاست دان اور وکیل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے حکمران عوام کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

موجودہ سیاسی صورتحال میں فون کال اہمیت اختیار کرگئی

محمد رفیق تارڑ مسلم لیگ (ن) کے دوسرے دور حکومت میں صدر پاکستان بنے تھے ، رفیق تارڑ اس عہدے پر 1998 سے 2001 تک براجمان رہے۔

2017 میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کو دل کا عارضہ لاحق ہوا جس بنا پر ان کا جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی سے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔

سابق صدر محمد رفیق تارڑ نے جنوری 1998 سے جون 2001 میں استعفیٰ دینے تک نویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1997 میں پنجاب سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔

سیاست میں آنے سے پہلے تارڑ نے 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج اور 1989 سے 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے 28ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

متعلقہ تحاریر