انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم میں ایک اور سنگ میل عبور
10 کروڑ پاکستانیوں کو انسداد کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئیں
پاکستان نے انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔10 کروڑ پاکستانیوں کو انسداد کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئیں ۔
اس بات کا اعلان وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
این سی او سی کا کرونا کیخلاف 500 دن کی شاندار کارکردگی پر جشن
این سی او سی کی کرونا کے اعدادوشمار میں ردوبدل کی کوشش؟
اسد عمر نے لکھا کہ قومی ویکسی نیشن مہم میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔10 کروڑ پاکستانیوں کو انسداد کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئی جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں کو ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ۔
Major milestone reached in national vaccination drive. 100 million Pakistani’s are now fully vaccinated. More than 127 million have recieved atleast one dose. We are very close to achieving vaccination of all eligible citizens
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 6, 2022
اسد عمر نے مزید لکھا کہ ہم تمام اہل افراد کو ویسکین لگانے کا ہدف پورا کرنے کے قریب ہیں ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرنے سے متعلق عوام کو ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔
Over 100 million individuals fully vaccinated against Covid in Pakistan
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 6, 2022