بلی تھیلے سے باہر ، امریکی سفیر کا بھارتی اخبار کو سیدھا جواب دینے سے انکار
بھارتی اخبار کے صحافی کے سوال پر اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے عمران خان حکومت کو دھمکانے کے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے سارے خدشات سچ ثابت ہونا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام سامنے آگیا ہے، یعنی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ امریکی عہدے دار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے عمران خان حکومت کو دھمکانے کے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی ہے۔
انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو سے ایک بھارتی اخبار کے صحافی نے ان سے سوال کیا "مجھے خطے کے دوسرے ممالک کی جانب جانے دیں ، پاکستان سے شروعات کرتے ہیں۔ عمران خان کو لگتا ہے کہ آپ نے امریکا میں پاکستانی سفیر سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ اگر عمران خان تحریک عدم اعتماد میں بچ گئے تو پاکستانی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور امریکا پاکستان کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ کیا کہتے ہیں۔؟
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا ترپ کا پتا: ڈپٹی اسپیکر نے 5 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد کو خلاف آئین قرار دے دیا
پی ٹی آئی وفاقی دارالحکومت میں مقبول ترین جماعت، گیلپ سروے
بھارت میں موجود امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی۔ بلکہ سوال کے جواب میں کہنے لگے "ہم پاکستان میں پیش رفت کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں اور ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔”
بھارتی صحافی نے دوبارہ سوال کیا ۔ کیا آپ نے گفتگو کی تھی۔؟
اس پر اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا میرے پاس اس سوال کا بس یہی جواب ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ "جو بائیڈن کی زیر صدارت امریکی نیشنل سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔”
نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "اس ملاقات میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور ڈپٹی چیف آف مشن بھی وہاں موجود تھے۔”
بھارتی اخبار کے صحافی نے آخری سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ "کیا روس کے حملے پر اختلافات پر دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے یا بھارت امریکہ تعلقات مضبوط رہیں گے؟”
اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ ہم اس بات کا ثبوت دیکھیں گے، تاہم ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔”
امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک ڈونلڈ لو نے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کیا۔
ڈونلڈ لو کرغزستان اور البانیہ میں بطور امریکی سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری دو الگ الگ مواقع پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔









