عمران خان کے جلسے کی کوریج ‘اے آروائی ‘ نے تمام چینلز کو پیچھے چھوڑدیا

تقریبا 60 فیصد ویورشپ جلسے کی فل کوریج کرنے والے اے آروائی نیوز نے سمیٹ لی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے  وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کئے  جانے کے بعد ملک بھر میں  پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور جلوس  کی کال دی گئی ہے، پشاورجلسے کو لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے والے ‘اے آروائی نیوز’ نےسب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جلسے کی براہ راست کوریج ‘اے آر ؤائی’ چینل کے علاوہ دیگر چینلز نے اس طرح کی کوریج نہیں دی جیسے ماضی میں سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کی کوریج کی جاتی رہے ہیں جس وجہ سے ‘اے آر وائی’ چینل پاکستان کے نیوز چینل میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

اے آر وائی نیٹ ورک کا ورکرز کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان

احمد نورانی کے نہلے پر اے آر وائی نے دہلا مار دیا

تفصیلات کے معروف ٹیلی کام ادارے نیاٹیل  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  11بج کر 28 منٹ پر اے آروائی نیوز پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے کو لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے والا شائد واحد چینل تھا جبکہ باقی تمام چینلز اس وقت اپنے معمول کی نشریات میں مصروف تھےجس کے باعث  تقریبا 60 فیصد ویورشپ جلسے کی فل کوریج کرنے والے اے آروائی نیوز نے سمیٹ لی۔

16 فیصد ناظرین نے جیونیوز پر منیب فاروق کا پروگرام "آپس کی بات ” دیکھ رہے تھے۔ اسی طرح 5 فیصد لوگ دنیا نیوز ،4 فیصد لوگ ہم نیوز اور 2 فیصد لوگ بول نیوز دیکھ رہے تھے۔

آفیشل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کولائیو کوریج کرتے ہوئے11 بج کر 35 منٹ پر اے آروائی نے مجموعی ویورشپ کا56اعشاریہ1 فیصد کور کیا اور اس کے ناظرین کی تقریبا تعداد2ہزار107رہی جبکہ جیو نیوز14اعشاریہ11 فیصد کے ساتھ صرف 530 ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواسکی۔ جبکہ باقی تمام چینلز ڈبل ڈیجٹ کی شرح سے بھی ناظرین کو توجہ نہ کھینچ سکے۔

متعلقہ تحاریر