عید کا پہلا روز، آرمی چیف کا دورہ ایل او سی اور شہداء کے گھر آمد

جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے پہلا روز ایل او سی تعینات فوجیوں کے ساتھ گزرا اور اہلیہ کے ہمران شہداء کے گھروں کے دورے کیے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا روز انتہائی مصروف گزرا ، انہوں نے ایل او سی سے ملحقہ ڈنگی اور کوٹلی کے محاذوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی اور کھانا کھایا ، آرمی چیف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاک فوج کے شہداء کے گھروں کے دورے کیے اور لواحقین سے ملاقات بھی کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا روز ایل او سی پر فوجیوں کے ساتھ گزارہ۔  آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ کوٹلی اور ڈنگی کے علاقے عید الفطر فوجیوں کے ساتھ منائی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی کوریج میں ناکامی، پی ٹی وی کے متعدد اہلکار معطل

توہین مذہب مقدمہ، عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

 

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی منائیں اور تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پرامن پاکستان کے لیے ان کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے دورے کےبعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے عید کے روز ہی پاک فوج کے شہداء کے گھروں کے دورے کیے اور لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔

 

پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن سعد بن امین کے گھر گئے، جہاں انہوں نے وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور لواحقین کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا قوم اور پاک آرمی اپنے ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی ہم اپنے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ فخر محسوس کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہ
twitter

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، کیونکہ دونوں کی قربانی ہمارے لیے تحریک کا باعث ہے۔ قوم ہمیشہ ان 2 بہادر بیٹوں اور ان کے بہادر خاندانوں کی مقروض ہے۔ شہدا کے اہل خانہ نے عید کے دن آرمی چیف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کای۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھر سیکٹر میں تعینات فرنٹ لائن فوجیوں سے ملاقات کی تھی ۔ جہاں انہیں ایل او سی پر تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افطار کیا۔

متعلقہ تحاریر