پنجاب میں آٹا، کراچی میں مرغی مہنگی

پنجاب میں 40 کلو آٹے کا تھیلا 1310 روپے کا ہوگیا، مرغی کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو ہوگئی، وفاقی حکومت نے گندم کی پروکیورمنٹ پرائس بڑھا دی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے 40 کلو گندم کے تھیلے کی پروکیورمنٹ پرائس 1800 سے 2200 روپے کر دی گئی ہے، پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 40 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدا ہے اور مزید خرید رہا ہے۔

فلور ملز نے کم سے کم 2200 روپے فی من سے زائد کی قیمت پر گندم خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

15 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس وقت فی من گندم کی قیمت 2325 روپے ہے، گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا 660 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1310 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری طرف کراچی میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج مرغی کا فی کلو گوشت ایک ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی ملک میں م مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتیں بھی ابھی مصنوعی طور پر مستحکم کی گئی ہیں لیکن جیسے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ویسے ہی ایک دفعہ پھر مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔

متعلقہ تحاریر