عامر لیاقت نے اپنی کردار کشی کا ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو قرار دے دیا
سابق ٹی وی میزبان اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے کردار کشی کا ذمہ دار فواد چوہدری کی زیرقیادت چلنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو قرار دیا ہے۔
سابق ٹی وی میزبان اور ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنی کردار کشی کا ذمہ دار فواد چوہدری کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو قرار دیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی فحش ویڈیو اور آڈیو لیک کرنے اور ملک چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قیادت والی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو اپنے کردار کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سارے سندھ میں میٹرک کے پرچے آؤٹ ، کھلے عام نقل کلچر کا راج
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ
اپنے خلاف چلنے والی غلیظ کمپین پر ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تھوڑی دیر پہلے سرزمین پاکستان سے ہونے والے اپنے خلاف غلیظ فساد کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاؤں گا۔”
After a while will release my last statement regarding the filthy fiasco from the land of Pakistan and then leave forever. #aamirliaquat#allahhafizpakistan#regrettobekind pic.twitter.com/HCEz1AucXW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 14, 2022
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 15 مئی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 52 منٹ سے زیادہ کا ایک تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
View this post on Instagram
تازہ ترین پیشرفت کے مطابق عامر لیاقت حسین نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ان کے کردار کے قتل میں ملوث ہے۔”
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید لکھا ہے کہ "فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں مزید کرداروں کا سراغ لگایا گیا ہے۔”
View this post on Instagram
سابق ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کو ان کی کردار کشی کے لیے استعمال کیا گیا ، تاہم میں سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میں نے اسے معاف کردیا ہے۔”
عامر لیاقت حسین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک سلطان لاکھانی بھی ان کے خلاف مہم کا حصہ بنے۔”
انہوں نے ٹویٹر پر "#DontGoAamirBhai” کو ٹاپ ٹرینڈز بنانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔
اہل وطن اور سوہنے چمن کے تمام مہکتے پھولوں کی محبتوں کونہیں بھولو ں گا لیکن دھرتی ہرنئے گذرتے دن آلودہ الفاظ واذہان کی آماجگاہ بنتا جاُرہی ہے کسی کے برہنہ جسم پر رذیل تبصرے اورجو چینلز ہمارے صدقے سے ملےکروڑوں روپے کے ریوینیو سے کھڑے ہوئے وہ اوقات بھول چکے اس لیے یہاں رہناعبث ہے pic.twitter.com/fnAp7Ld5M3
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022
تمام چاہنے والوں جو مذہب ،زبان،رنگ،نسل اور تہذیب کی شائستہ جہتوں کے قدردان بالغان اوروہ عظیم خواتین میری امیاں اور بہنیں، اُن غریب و متوسط علاقوں کے سفید پوش مگرخاموش چاہت کے علمبردار، نئی اصطلاح Aamerian کے نوجوان تخلیق کار سب کا شکرگذارہوں کہ مشکل دنُ اس ٹرینڈ کو #1 بنایا pic.twitter.com/VqqkBnqGjb
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022
ایک ہفتہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عامر لیاقت حسین کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری جنگ اس وقت گہری ہوگئی تھی جب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے لیے نازیبا ویڈیوز اور آڈیو کلپس لیک کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کی مبینہ نازیبا گفتگو جاری کرتے ہوئے اپنی تیسری بیوی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جنہوں نے چند روز قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
دانیہ شاہ نے "جیسے کو تیسا” والا فارمیٹ استعمال کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ تاہم، لیک ہونے والے آڈیو اور ویڈیوز کی سچائی کا پتہ نہیں چل سکا کیونکہ دونوں اطراف سے سائبر کرائم سے متعلق کوئی مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
فحش ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو گیا تھا، تاہم دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کو ٹاپ ٹرینڈز کے ساتھ ٹوئٹر پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔