چیف جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کے 100بااثر افراد میں شامل
بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلیے نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا، ٹائم میگزین

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو 100 بااثر شخصیات میں شامل کرلیا۔ٹائم میگزین نے 2022 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی۔
امریکا کا معروف جریدہ ٹائم میگزین ہر سال 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں سیاست دانوں، فنکاروں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹائم میگزین نے 2020 کو بدترین سال قرار دے دیا
سلمان طور ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل
ٹائم میگزین نے رواں برس کی بااثر شخصیات میں چیف جسٹس عطا عمر بندیال کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدر جو بائیڈن، چین کے صدر شی جن پنگ اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا ۔
امریکی جریدے میں چیف جسٹس عمر عطابندیال کا تعارت معروف قانون دان اعتزاز احسن نے تحریر کیا ہے جس میں لکھا گیا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور آج اس کی معیشت تباہی کی زدمیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلیے نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔ان کی ذمے داری نہ صرف انصاف فراہم کرنا ہے بلکہ انصاف فراہم ہوتے ہوئے نظر بھی آرہا ہے ۔









