ایچ آر سی پی کا پی ٹی آئی کے مارچ پر ریاستی ظلم و جبر پر اظہار تشویش
تمام شہریوں اور جماعتوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، ریاست کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال تشدد میں کمی کے بجائے اضافے کی وجہ بنا ہے، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کا تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ میں قانون نافذ کرنے والے ااداروں کے ظلم و زیادتی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستا ن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں فریقین سے فوری بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا اتحادی حکومت کو 6 دن میں انتخابات کے اعلان کا چیلنج
پی ٹی آئی کا آزادی مارچ: پولیس کا کریک ڈاؤن ، متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار
ایچ آر سی پی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ظلم و زیادتی پرگہری تشویش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام شہریوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن طریقے سے مظاہرے اور احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔
The state’s overreaction has triggered, more than it has prevented, violence on the streets. The onus is on the government and opposition leadership to adopt a mature, democratic response and immediately begin a dialogue to end the impasse. 2/2
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) May 25, 2022
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال تشدد روکنے کے بجائے اس میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔اب حکومت اور اپوزیشن کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سمجھدار، جمہوری ردعمل اپنائیں اور تعطل کے خاتمے کے لیے فوری طور پر بات چیت شروع کریں۔