ایچ آر سی پی کا پی ٹی آئی کے مارچ پر ریاستی ظلم و جبر پر اظہار تشویش

تمام شہریوں اور جماعتوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، ریاست کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال تشدد میں کمی کے بجائے اضافے کی وجہ بنا ہے، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کا تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ میں  قانون نافذ کرنے والے ااداروں کے ظلم و زیادتی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستا ن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں  فریقین سے فوری بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا اتحادی حکومت کو 6 دن میں انتخابات کے اعلان کا چیلنج

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ: پولیس کا کریک ڈاؤن ، متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار

ایچ آر سی پی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ظلم و زیادتی پرگہری تشویش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام شہریوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن طریقے سے مظاہرے اور احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال تشدد روکنے کے بجائے اس میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔اب  حکومت اور اپوزیشن کی قیادت کی  ذمہ داری ہے کہ وہ سمجھدار، جمہوری ردعمل اپنائیں اور تعطل کے خاتمے کے لیے فوری طور پر بات چیت شروع کریں۔

متعلقہ تحاریر