قومی اسمبلی میں پیر کے روز ناموس رسالتﷺ پر بحث ہوگی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حساس معاملے پر بحث کے لیے اپوزیشن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق  پیر کا دن قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کیا گیا ہے، جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مشکل فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، مفتاح اسماعیل

احسن اقبال نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو بیروز گاری سے جوڑ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کا معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں۔

قومی اسمبلی میں پیر کے روز قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر بحث کے بعد ایوان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ تحاریر