سینئر صحافی خلیق کیانی حکومتی وزرا پر برس پڑے
لگتا ہے ن لیگ کے وزرا بوکھلا گئے ہیں۔ پریس کانفرنسیں بلانا، ملتوی کرنا، جگہ تبدیل کرنا، کینسل کرنا یا پھر چھپ کر پی ٹی وی میں تقریر کو پریس کانفرنس کا نام دینا روز کا معمول بن گیا ہے، خلیق کیانی
انگریزی روزنامہ ڈان سے وابستہ سینئر صحافی خلیق کیانی حکومتی وزرا پر برس پڑے۔ لیگی رہنماؤں کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیدیا۔
سینئر صحافی نے ٹیکس اہداف پورا کرنے کے حکومتی دعوؤں کی بھی قلعی کھول دی۔
یہ بھی پڑھیے
جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، پراپرٹی ڈیلرز کاایاز امیر پرحملہ
خلیق کیانی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ لگتا ہے ن لیگ کے وزرا بوکھلا گئے ہیں۔ پریس کانفرنسیں بلانا، ملتوی کرنا، جگہ تبدیل کرنا، کینسل کرنا یا پھر چھپ کر پی ٹی وی میں تقریر کو پریس کانفرنس کا نام دینا روز کا معمول بن گیا ہے، نہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ وزرا کی پریس کانفرنسوں کا شیڈول۔ کسی جگہ تے کھلو جاؤ ظالمو۔
لگتا ہے ن لیگ کے وزراء بوکھلا گئے ہیں۔ پریس کانفرنسیں بلانا، ملتوی کرنا، جگہ تبدیل کرنا، کینسل کرنا یا پھر چھپ کر پی ٹی وی میں تقریر کو پریس کانفرنس کا نام دینا روز کا معمول بن گیا ہے۔
نہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ وزراء کی پریس کانفرنسوں کا شیڈول۔
کسی جگہ تے کھول جاو ظالمو— Khaleeq Kiani (@KhaleeqKiani) July 1, 2022
خلیق کیانی نے ٹیکس اہداف پورا کرنے کے حکومتی دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے لکھا کہ ٹیکس کا ہدف پورا کرنے پر انجمن ستائش باہمی والوں کو سلام۔ بعد از سلام عرض کہ ٹیکس ٹو جی ڈی تناسب پچھلے سال کے 10 فیصد سے کم ہو کر8.8فیصد ہوگیاہے جبکہ مہنگائی اور شرع نمو دونوں ہدف سے زیادہ رہے۔
ٹیکس کا ہدف پورا کرنے پر انجمن ستائش باہمی والوں کو سلام۔
بعد از سلام عرض کہ ٹیکس ٹو جی ڈی تناسب پچھلے سال کے 10 فیصد سے کم ہو کر 8۔8 فیصد ہوگیاہے جبکہ مہنگائی اور شرع نمو دونوں ہدف سے زیادہ رہے۔— Khaleeq Kiani (@KhaleeqKiani) July 1, 2022
میرا شروع سے موقف ہے کہ مہنگائی میں حکومتی اہلکاروں کی vested interest ہے۔
بڑا آسان ہے مہنگائی بڑھائی جاو، سرکاری خزانے سے گولف کھیلو، ٹیکس خود ہی زیادہ آئیگا— Khaleeq Kiani (@KhaleeqKiani) July 1, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا شروع سے موقف ہے کہ مہنگائی میں حکومتی اہلکاروں کاذاتی مفادہے۔ بڑا آسان ہے مہنگائی بڑھائی جاو، سرکاری خزانے سے گولف کھیلو، ٹیکس خود ہی زیادہ آئیگا۔