سینیٹر مصطفیٰ نواز کی صحافیوں کیخلاف کارروائیوں پر سویلینز کو کلین چٹ
غور طلب سوال یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے؟ غریب سویلین اب بھی اتنے ہی غیر متعلق ہیں جتنے وہ اس وقت تھے، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سویلین حکومتوں کو صحافیوں پرحملوں ،مقدمات اور گرفتاریوں سے بری الزمہ قرار دیدیا۔
کہتے ہیں اصل سوال یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے؟
یہ بھی پڑھیے
لاہور اور راولپنڈی کی عدالتوں سے حلیم عادل اور عمران ریاض کی گرفتاریاں غیرقانونی قرار
عمران خان کی ایک پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی تین پریس کانفرنسز
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ جب دوسرے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تھا اور آزادی اظہار رائے کی پاداش میں ان کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا جارہا تھا، تو ان کے ہی کچھ ہم پیشہ ان کا مذاق اڑا رہے تھے۔
True that when other journalists were being victimised & were putting their lives at risk for freedom of expression, some from their own ranks chose to ridicule them. Question worth considering is who’s behind all of this? Poor civvies are as irrelevant now as they were then!
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) July 6, 2022
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا کہ غور طلب سوال یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے؟ غریب سویلین اب بھی اتنے ہی غیر متعلق ہیں جتنے وہ اس وقت تھے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس نےغداری کے مقدمات میں اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اٹک سے گرفتار کیا تھا تاہم اٹک کی عدالت نے آج انہیں فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔









