ایوان صدر نے شمسی توانائی سے2سال میں  10 کروڑ 80 لاکھ روپے بچائے

ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے ،ایوانِ صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر چل رہا ہے ، ایوانِ صدر نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے،صدر مملکت

ایوان صدر نے شمسی توانائی کے ذریعے 2 سال میں 10 کروڑ80 لاکھ روپے  کی بچت کی ہے۔ یہ بات صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت بجلی کی بچت کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

صدر مملکت نے گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت بجلی، پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار ِ اطمینان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 12700 اسکول شمسی توانائی پر منتقل

40 ہزار سے زائد مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ دو برس میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی۔صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے ، ایوانِ صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر چل رہا ہے ، ایوانِ صدر نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے ۔

ایوانِ صدر نے دنیا کے پہلے آئی ایس او 50001سند شدہ صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت حاصل کی، توانائی کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت نے تمام گورنر ہائو سز، یونیورسٹیز اور محتسب کے دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زوردیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اپنے کاروبار اور صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں ،شمسی توانائی سے پیداواری لاگت کم ہوگی ، مقامی مصنوعات اور خدمات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی بنایا جا سکے گا، ایوانِ صدر کے عملے کو بجلی کی بچت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی تعلیم دی جائے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ ایوانِ صدر میں غیر استعمال شدہ الیکٹرانکس بند رکھنے ، اے سی 26 ڈگری پر چلانے اور پانی کی بچت کے حوالے سے مزید بہتری لائی جائیگی۔

متعلقہ تحاریر