پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل، تاریخ 33 روز آگے بڑھا دی گئی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب 20 جولائی کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22 اگست کی سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا جس کے تحت اب اجلاس 20 جولائی کی بجائے 33 روز بعد 22 اگست کو ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کی تاریخ 33 روز آگے بڑھادی۔
یہ بھی پڑھیے
ضمنی انتخابات کا معرکہ: حبیب اکرم اور نادیہ مرزا نے الیکشن اقدامات پر سوال اٹھا دیئے
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست: نواز شریف کا شہباز شریف کو فوری حکومت چھوڑنے کا مشورہ
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ چار کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب 20 جولائی کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22 اگست کی سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔









