زہر کھانے کے پیسے نہیں ، حکومتی تشہیری مہم کے لیے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
ای سی سی نے حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہی مہم چلانے کے لیے وزارت اطلاعات کو 75 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ملک اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے لیکن شہباز شریف کی حکومت ان حالات میں بھی اپنی تشہیر مہم کی فکر ستائے جارہی ہے ، خزانے میں زہر کھانے کے لیے پیسے نہیں رکھے ہوئے مگر تشہیری مہم کے لیے لمبے جوڑے بجٹ کی منظوری دی جارہی ہے۔
ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے تاہم شہباز حکومت ان حالات میں بھی اپنی تشہیر کے لیے پریشان ہے۔ حکومت کی اشتہاری مہم کے لیے وزارت خزانہ نے اضافی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے حکومت کے خلاف حیران کن کامیابی حاصل کی، دی اکنامسٹ
سپریم کورٹ سے ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد
ای سی سی نے حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہی مہم چلانے کے لیے وزارت اطلاعات کو 75 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی نے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کو 750 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 750 ملین روپے کی آمدنی بڑھانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے کی درخواست کی تھی۔ وزارت اطلاعات اس گرانٹ سے 14 اگست کو منانے کے لیے اشتہاری مہم شروع کرے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک بھر کے پانچ برآمدی شعبوں کو نو سینٹ فی یونٹ اور آر ایل این جی 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی آر ایل این جی کے ریٹ 6.5 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر کر دیے ہیں لیکن پھر بھی درآمدی گیس پر کم از کم 40 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔









