بیرون ممالک میں تعینات سفارتکار اور سفارتی عملہ معاشی مشکلات کا شکار

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا خط لکھا بتایا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم سفارتکاروں کی تنخواہوں پر فارن ٹیکس الاؤنس کے نفاذ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بیرون ملک تعینات سفارتکاروں اور سفارتی عملے کو شدید مشکلات درپیش، مشکلات کے حل کے لیے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کی گئی میٹنگ بھی  بے نتیجہ رہی۔

بیرون ملک تعینات کے لیے سفارت کار اور سفارتی عملہ فارن الاؤنس ٹیکس لگانے کا معاملے پر پریشانیوں سے دو چار ہے۔   اس سلسلے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کے سنگم پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام “غار اوبا” عوام کی توجہ کا مرکز

پنجاب کابینہ سے فارغ ہونے کے بعد عطا تاڑر وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات

خط کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

Bilawal Bhutto's letter to Shahbaz

Bilawal Bhutto's letter to Shahbaz

خط میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں، فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا، سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، فارن الائونس ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

فارن الائونس ٹیکس کے باعث سفارتکاروں گذشتہ ماہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سفارتی عملہ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات بھی کی تھی۔ جس میں  بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا  تھا۔

متعلقہ تحاریر