پی ٹی آئی کا 13اگست کو جلسے کا اعلان، اتحادی حکومت کیلئے اپنی طاقت دکھانے کا سنہری موقع

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے 13 اگست کے جلسے میں مسلط کی گئی حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عومی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا اعلان کیا ہے ، یہ بہترین موقع پر کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بھی کراچی کے جناح گراؤنڈ یا لاہور میں مینار پاکستان پر عوامی جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹراپارٹی انتخابات روک دیے

موروثی سیاست کی انتہا: شاہ محمود نے بیٹے کی خالی نشست پر بیٹی کو ٹکٹ دلوادیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان نے کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کو عوامی اجتماع کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوفے کے لوگ جانتے تھے کہ نوائے رسولﷺ راہ حق پر ہیں پھر بھی وہ یزید کے خوف سے امام حسین کی مدد کو نہیں نکلے، جس کی وجہ سے اسلامی تاریخ کا ایک عظیم ترین المیہ وقوع پذیر ہوا، ہر دور کا اپنا ایک یزید ہوتا ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "13 اگست کو حقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری

واضح رہے کہ ایک روز قبل، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے عمران خان کے خلاف تین ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے فوری بعد ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی اسلام آباد میں ایک بڑے عوامی جلسے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور 48 گھنٹوں میں اس کی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ای سی پی کو عمران خان کے خلاف کارروائی کی جلدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایک "ڈیڈ لائن” جاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نئے انتخابات کے اعلان کے لیے مزید وقت دینے کا مطلب ملک کو مزید مالیاتی تباہی ہوگی۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ ای سی پی کے تحت الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں اور وہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے استعفوں کا مطالبہ کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ بات بچہ بچہ جانتا ہے کہ پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے جبکہ مقابلے میں 13 جماعتی اتحادی کی حکومت ہے، یہ بہترین موقع ہے پی ڈی ایم والوں کے لیے کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے مقابلے میں کراچی میں یا لاہور میں عوامی جلسہ کریں تاکہ انہیں اپنی عوامی طاقت کا اندازہ ہوجائے۔

متعلقہ تحاریر