قائد اعظم محمد علی جناح کا اصل پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں نصب کردیا گیا

پورٹریٹ کے خالق نامور مصور سعید اختر کو بھی اس موقع پر قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے قومی اسمبلی ہال میں نصب کئے گئے قد آدم  پورٹریٹ کی رونمائی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران نے کیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی پورٹریٹ میں بابائے قوم سیاہ رنگ کے پینٹ،کوٹ،سفید شرٹ ، دھاری دارٹائی اور سیاہ رنگ کے جوتوں میں باوقار انداز میں صوفے پر بیٹھے ہیں۔ان کے پس منظر میں سبز ہلالی پرچم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور بھارت 75 سال بعد ترقی کے سفر میں کہاں کھڑے ہیں

ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حلمے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل،آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

قائد اعظم محمد علی جناح کایہ تاریخی پورٹریٹ نامور مصور سعید اختر نے 35 سال قبل بنایا تھا جو قومی اسمبلی کی سابق اور موجودہ  "اسٹیٹ بینک بلڈنگ” میں آویزاں تھا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کوششوں سےاس تاریخی پورٹریٹ کو قومی اسمبلی ھال میں آویزاں کیا گیا ہے۔

پورٹریٹ کے خالق نامور مصور سعید اختر کو بھی اس موقع پر قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں سعید اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سعید اختر نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ قومی اسمبلی کی لائبریری کا دورہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اسپیکر قومی کے ہمراہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قومی اسمبلی میں نمائش کے لیے رکھی گئی تاریخی کتب بھی دیکھیں۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اور بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں 1973 کے آئین کی اصل کاپی بھی دیکھی جس پر اس وقت کے وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت اس وقت کے اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر