عمران خان کا 19 اگست کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

پی ٹی آئی کے زیراہتمام 19 اگست کو کراچی سے شروع ہونے والے جلسوں کو مختلف شہروں میں ہوتا ہوا 10 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 19 اگست کو کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ پارٹی نے اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش اور صحافیوں پر پابندی کے معاملات بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کا چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جس کا آغاز 19 اگست کو کراچی میں جلسہ عام سے کیا جائے گاجبکہ اگلا جلسہ حیدرآباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر شریف خاندان کی سیکورٹی واپس

اجلاس میں آزادی صحافت اور آزاد عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے الگ الگ دن منانے جائیں گے۔ آنے والے  جمعرات کے روز اظہار یکجہتی آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا جبکہ پیر کے روز عدلیہ کی آزادی کا دن منایا جائے گا۔

پی ٹی آئی آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی ، کراچی  اور پشاور  سمیت بڑے شہروں میں جلسے کرے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے اے آر وائی نیوز اور متعدد صحافیوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے خلاف سخت مزاحمت کرنے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا "میں میڈیا پر پابندی لگانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اے آر وائی نیوز کو میرا کیس قوم کے سامنے پیش کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔”

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق پی ٹی آئی نے قبل از وقت انتخابات کے لیے ’امپورٹڈ حکومت‘ پر ​​مزید دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں عوامی جلسوں کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 اگست کو کراچی میں پاور شو کو مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ اگلے روز حیدرآباد میں عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، اور جلسوں کا یہ سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ملک میں جلد انتخابات کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خان حالیہ ضمنی انتخابات میں جن 9 حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں وہاں وہ انتخابی مہم خود چلائیں گے اور 10 ستمبر تک عمران خان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو ملک بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا کیونکہ صحافیوں پر ملک میں زمین تنگ کر دی گئی ہے ،حکومت عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن بھی منائیں گے، اس موقع پر عمران خان بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کے علاؤہ عوامی مہم  اور جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی۔

اجلاس میں فواد چودھری ، بابر اعوان ، شیریں مزاری ، زلفی بخاری ، علی امین گنڈا پور ، غلام سرور سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنماشریک ہوئے۔

فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز گل پر ٹارچر ناقابل قبول ہے۔ عالمی سطح پر شہباز گل پر ٹارچر کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پوری پارٹی شہباز گل پر ٹارچر کی مذمت کر تی ہے۔

متعلقہ تحاریر