پاکستانی مصنفہ لالین سکھیرا کی سابق شوہر کے قبضے سے بیٹیوں کی بازیابی کی اپیل
لالین سکھیرا نے کہا کہ میرے سابق شوہر نے میری تین بیٹیوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا، جوان سے بدسلوکی بھی کرتا ہے۔ حکومت میری بیٹیوں کی بازیابی میں میری مدد کریں

پاکستانی مصنفہ اور صحافی لالین سکھیرا نے اپنی بیٹیوں کی بازیابی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے اپیل کردی ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے وڈیو پیغام میں لالین سکھیرا نے کہا کہ میرے سابق شوہر نے میری تین بیٹیوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا جو ان سے بد سلوکی بھی کرتا ہے۔ حکومت میری بیٹیوں کی بازیابی میں میری مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیے
دوسروں کی جان لینے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر عزتیں بھی تاراج کرنے لگے
انہوں نے کہا کہ میرا سابق شوہر ضرارخان ایک نفسیاتی شخص ہے۔ اس نے میری تین بیٹیوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اوران سے بدسلوکی کرتا رہتا ہے۔ میری مدد کی جائے تاکہ میری بچیاں میرے پاس آ جائیں۔
#FroebelsChildAbuse Zarar Khan is a sadist & restrains my 3 girls. We are traumatised by trips to courts & police for 6 yrs
Pls help this #domesticabusesurvivor keep her kids @CMShehbaz @Marriyum_A @RehamKhan1 @PresPMLNPunjab @jalalsherazi pic.twitter.com/cMhQdVFTJA— 𝓛- Laaleen لعلین (@laaleen) August 14, 2022
لالین کا کہناتھا کہ ہم 6 سالوں سے پولیس اور عدالتوں کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ۔
لالین سکھیرا نے وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، لیگی نائب صدر مریم نواز ، ریحام خان اور یوتھ اسمبلی کے ڈاریکٹر جلال خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹیوں کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ چھ سال پہلے میرے سابق شوہر نے میرے بچوں کو زبردستی چھین لیا اور ایک ہنگامہ خیز دوپہر میں مجھے ہمارے گھر سے نکال دیا اور میرے پاس کچھ بھی نہیں رہا۔
لالین کا کہنا تھا کہ میرا سابق شوہر تعدد ازدواج چاہتا تھا تاہم میں نے مزاحمت کی اور علیحدگی کے لیے کہا تو اس نے مجھے سبق سکھانے کے لیے مجھ سے سب کچھ چھین لیا۔
لالین سکھیرا کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں اذیت میں ہیں۔ میں اذیت میں ہوں۔ اور میں یہ پاکستان میں ایک نام نہاد استحقاق کی خاتون کے طور پر لکھ رہا ہوں۔









