اماراتی صدر نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین ایوارڈ سے نوازا
پاکستانی فوج کی خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین سے نوازا گیا

متحدہ عرب امارات نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین جیسے اہم اعزاز سے نوازا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہیں متحدہ عرب امارات کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’آرڈر آف دی یونین ‘ سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحرک
متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا جو کہ یو اے ای کے دوست ممالک کو دیا جانے والا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔
#UAEPresident presents Order of the Union to Chief of the Army Staff of #Pakistan #WamVideo pic.twitter.com/KxWAYcrNfa
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 16, 2022
امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی مفادات کیلئے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے بھی پاک سعودی تعلقات کے فروغ کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف کی خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا تھا۔
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا تھا ۔