این اے 108 کا ضمنی انتخاب، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جانے کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف 8 حلقوں سے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے اس طرح اب چیئرمین تحریک انصاف 9 کی بجائے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔
ریٹرننگ افسر نے این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
شہباز گل کو جہاں رکھا جائے اس جگہ سب کی رسائی ہونی چاہیے، اسد عمر
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی دستخط تصدیق معاملے کی وجہ سے مسترد نہیں ہوے بلکہ عمران خان کے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیل اطیمنان بخش نہ ہونے پر مسترد ہوئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا ہماری میڈیا سے گزارش ہے کہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نشر نہ کریں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم عمر خان کے کاغذات مسترد ہونے کی وجہ اثاثہ جات سے متعلق غیر تسلی بخش رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے کیے گئے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 118 ننکانہ صاحب سے منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، ریٹرننگ افسر کی جانب سے عمران خان کو خط بھیجا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ذاتی طور پر پیش ہوں اور اپنے کاغذات نامزدگی کی تصدیق کرائیں۔