پولیس افسر سائل کے مسائل حل کرنے کے بجائے اسکے کاندھوں پر بوجھ بن گیا

پولیس افسرکے سیلابی پانی سے بچنے کیلئے سائل کے کندھوں پر سوار ہو کر تھانے آنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے  کہا کہ یہ پولیس والے عوام کو  سہولت فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بوجھ بن جاتے ہیں

پولیس افسر کے سیلابی پانی سے بچنے کیلئے سائل کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانےآنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انٹرنیٹ پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باوردی پولیس افسر ایک شخص کے کاندھے پر سوار ہو کر تھانے جارہا ہے ۔

صحافی وسیم عباسی  اور دیگر کی جانب سے  ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باوردی پولیس افسر کی  سیلابی پانی سے بچنے کے لیے ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانے آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد

سوشل میڈیا پرگردش کرتی وڈیو میں نظرآنے والا پولیس کا سب انسپکٹر بظاہر کالی شرٹ اور براؤن پینٹ پہنے ہوئے ہےجوکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم نہیں تاہم دیگر صوبوں میں سے کسی ایک صوبے کا پولیس افسر ہے ۔

وڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر کو کاندھے پر سوار کرکے تھانے لیجانے والا شخص کوئی سائل ہے کیونکہ اسکے ہاتھوں میں متعدد کاغذات  بھی موجود ہیں۔

میر افتخار احمد  نامی ٹوئٹر صارف نے وڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ وہ یاجوج ماجوج پاکستانی ہیرے ہیں جو جہاں جیسے جس طرح بھی عوام کے طرف جائیں عوام کو سہولت دینے کہ بجائے ان پر ہی بوجھ بن جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر