شوکت ترین کی طرح عمران خان کیخلاف بھی ثبوت تیار ہیں، عمر چیمہ کا دعویٰ

جس طرح شوکت ترین خط کے بارے میں مشاورت کررہے تھے اسی طرح عین ممکن ہے کہ خان صاحب بھی  مشاورت کررہے ہوں کہ ہمیں خط کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے، عمر چیمہ کی پروگرام آپس کی بات میں گفتگو

دی نیوز کے سینئر انویسٹی گیٹو رپورٹر عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت ترین کی طرح سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بھی دستاویزی ثبوت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح شوکت ترین خط کے بارے میں مشاورت کررہے تھے اسی طرح عین ممکن ہے کہ خان صاحب بھی  مشاورت کررہے ہوں کہ ہمیں خط کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 مریم نواز کے بعد یوسف رضا گیلانی بھی گرگئے

سیلاب کی معاشی تباہ کاریاں، وزیراعظم نے عوام کو کچھ امید دے دی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کیخلاف دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے خط کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی کیا تیاری کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں جو بات کہہ رہا ہوں وہ پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں ہے کہ یہ   کب جاری ہوگا، یہ چیزیں باہر لانے والوں نے طے کرنا ہوتی ہیں کہ کب باہر لانی ہیں۔

شوکت ترین کی آڈیو سے متعلق انہوں نے کہا کہ جس طرح شوکت ترین کی  باہر آئی تو ہمیں اسی وقت پتہ چلا جب  ایک چیز مارکیٹ میں دستیاب ہوگئی۔

عمر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت میں امریکی سائفرسے زیادہ سخت زبان والے سائفر بھی موصول ہوئے تھے جن میں سے ایک خلیجی ملک اور دوسرا یورپی ملک سے آیا تھا جن میں امریکا والے سائفر سے زیادہ سخت زبان استعمال کی گئی تھی لیکن وہ منظر عام پر نہیں آسکا کیونکہ شاید اس سے سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  جو لوگ اس طرح کی چیزیں لیک کرنے والے ہوتے ہیں ان کی ایجنڈا سیٹنگ اپنی ایک سوچ ہوتی ہے کہ فلاں وقت میں اس کا اثر زیادہ ہوگا، ابھی سیلاب ہے یا اور چیزیں چل رہی ہیں ، اس لیے یہ چیز درمیان میں ضائع ہوجائے گی۔

متعلقہ تحاریر