کم عمری کی شادی کے تدارک کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

وزیراعظم کے حکم پر قبلہ ایاز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نکاح اور اس کے دیگر جزیات کا جائزہ لے کر رپورٹ وزارت مذہبی کو بھیجے گی۔

وفاقی حکومت نے کم عمری کی شادی کے تدارک اور عمر کے تعین کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا۔

وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اہم ماہرین ، جید علماء پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عوام سرمایہ داری اور جاگیرداری سے تنگ آچکے، انقلاب آرہا ہے، ذوالفقار جونیئر

تبلیغی جماعت کے اکابرین کے لیے دین کی ترویج اور خدمت انسانیت کا نایاب موقع

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اہل سنت، اہل تشیع سمیت دیگر مکاتب فکر کے جید علماء و ماہرین قانون کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کم عمری کی شادی ، شادی کی عمر کے تعین پر غور کرے گی۔

کمیٹی شادی کی عمر کا تعین کرنے سمیت دیگر مسائل پر حتمی تجاویز مرتب کرکے رپورٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی۔

وزارت مذہبی امور تجاویز کو وزیر مذہبی امور کے ذریعے وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

اہم ترین کمیٹی رائج نکاح نامے کی جزیات کا جائزہ لے گی اور اس پر بھی اہم تجاویز دے گی۔

کمیٹی اپنے اجلاس کے دوران حق مہر کی ادائیگی ، رقم سمیت دیگر امور پر بھی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ تحاریر