منی لانڈرنگ کیس: اسپیشل سینٹرل کورٹ سے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
عدالت نے 6 ستمبر 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم کے مطابق شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ۔
یہ بھی پڑھیے
اقوام مغرب ساتھ دیں ورنہ سیلاب سے بچنے والے بھوک سے مرجائیں گے، فاطمہ بھٹو
توہین عدالت کیس: نیوز 360 عمران خان کی غیرمشروط معافی نہ مانگنے کی وجوہات سامنے لے آیا
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں۔
تحریری فیصلے میں لکھا گا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت نہیں کی گئی۔
عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاوئٹنس منجمند ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آئندہ سماعت 17 ستمبر کو پر ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دی گی۔