کیا شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس میں واقعی مرکز نگاہ تھے؟ حقیقت بے نقاب
ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیراعظم شہبازشریف کی تصویر شیئر کرکے بے بنیاد دعویٰ کیا تھا، واقعے کی وڈیو نے وزیراعظم کی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا، سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند ازبکستان کے دورے پر ہیں اور رکن ممالک کےسربراہان کے ساتھ کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکی اور روس کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں کے درمیان میں کھڑے کسی گہری دوش میں مصروف ہیں جبکہ عالمی رہنما ان سے مخاطب ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ ، احتجاجی مارچ سے پیچھے ہٹ گئے
اداروں میں موجود لوگ لاڈلے کو تحفظ دینا چھوڑ دیں، مریم نواز کا سنگین الزام
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اس تصویر کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
After 4 long years, Pakistan finally gets a leader who commands global respect.🇵🇰💚 pic.twitter.com/cOcNdfAg8b
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بالآخر 4 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کو وہ لیڈر مل گیا جسے عالمی سطح عزت سے نوازا جارہا ہے۔ تاہم حقیقت اس دعوے کے برعکس ہے۔
صحافی طارق متین نے اس واقعے کی مکمل وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے عالمی رہنما اور وزیراعظم شہبازشریف سمرقند کے ثقافتی مرکز میں ایک غیررسمی عشایئے میں شریک تھے۔
فٹے منہ بھئی ! ن لیگ نے دکھایا کہ ایسا لیڈر جس پر دنیا متوجہ ہے اور نکلا کیا ؟ سولہویں سیکنڈ پر پاز کریں ۔ ویڈیو میں کہا گیا آئیں بھائی صاحب آپ بھی کھانا لے لیں۔ کروپ کرکے رنگ بدل کے رنگ بازی کردی۔ pic.twitter.com/sgGWvnMGbJ
— Tariq Mateen (@tariqmateen) September 15, 2022
اس موقع پر تمام سربراہان مملکت کھانوں کی نمائش اسٹالز پر رکھی گئی لوازمات چکھ رہے تھے۔ تاہم شہبازشریف پیچھے کھڑے تھے جس پر میزبان نے انہیں مدعو کیا تو دیگرمہمانوں نے ان کیلیے راستہ بنایا جس پر کیمرا مین نے یہ تصویر لے لی۔
Whoever posted this should get a raise by @MaryamNSharif.
Brilliant one. 👏🏼😀 https://t.co/C1vFO5oomO— Musa Virk (@MusaNV18) September 15, 2022
تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔موسیٰ ورک نے لکھا کہ جس کسی نے بھی یہ تصویر شیئر کی ہے یقیناً اس کی تربیت مریم نواز نے کی ہوگی۔









