معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا
معروف صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر نے چک شہزاد کے فارم ہاوس میں اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ پر باڈی بلڈنگ کے ڈمبل سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا، اسلام آباد پولیس نے لاش تحویل میں لے لی جبکہ جائے وقوعہ کا فارانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، پولیس حکام نے حقائق سامنے لانے کا عزم ظاہر کردیا
اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا ۔ افسوناک واقعہ آج رات کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں پیش آیا ۔
صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے پیغام میں بتایا کہ معروف صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر نے اپنی جوان سالہ بیوی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بڈھ بیر میں مدرسے کی معلمہ کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل بہنوئی نکلا
غریدہ فاروقی نے بتایا کہ شاہنواز امیر نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ پر باڈی بلڈنگ کے ڈمبل کے حملہ کیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔
انتہائی دردناک خبر۔شاہ نواز عامر (صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے) نےاپنی زوجہ سارہ بی بی عمر 37سال کو جِم میں استعمال ہونیوالے dumbbell مار کر قتل کر دیا۔ وقوعہ 23ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46میں پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) September 23, 2022
افسوسناک واقعہ آج رات کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا ۔
پولیس حکام نے مقتولہ خاتون سارہ بی بی کی لاش کو اسپتال منتقل کردی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ حکام نے دیگر قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہیں۔
اسلام پولیس حکام نے سارہ کے قتل کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہنواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا، پولیس افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں ۔
اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک بیان میں حکام نے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع چک شہزاد کے ایک گھر میں قتل کی واردات ہوئی ۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔
شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022
پولیس حکام نے بتایا کہ سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ واقعے کے تمام تر حقائق سامنے لائیں جائیں گے ۔