سابق وزیراعظم اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی آڈیو لیک، سائفر کی سازش بے نقاب
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر پی ٹی آئی کی قیادت بہترین انداز میں کھیلتی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیسے اس سائفر کے بیانیے کی آڈیو لیک کو کیش کراتی ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ، سائفر پر ہم نے صرف ہے امریکا کا نام نہیں لینا ، چیئرمین تحریک انصاف نے مبینہ آڈیو لیک میں اعظم خان کو ہدایت کی۔ میرے خیال میں وزیر خارجہ اور فارن سیکریٹری سے میٹنگ کرلیتے ہیں۔ مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا عوام نے آج عمران خان کا جھوٹا بیانیہ دیکھ ، اب عمران خان جواب دیں قوم انتظار کررہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پے در پے مبینہ آڈیو لیک کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری کے سیکیورٹی گارڈ کے اغوا اور تشدد میں کونسی ایجنسی ملوث ہے؟
پرویز مشرف کے بدلے نواز اور اسحاق کی واپسی، مریم نواز رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
مبینہ آڈیو لیک میں چیئرمین تحریک انصاف اپنے سابق پرنسپل سیکریٹری کے ساتھ سائفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی مبینہ آڈیو لیک کا متن
عمران خان : اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے ،،، نام نہیں لینا امریکا کا ،،،، بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ اب یہ نئی چیز آئی ہے۔
ایسا کرتے ہیں سائفر کو بیرونی سازش بنا دیتے ہیں۔۔۔ عمران خان صاحب اپنے پرنسپل سیکرٹری کو کہتے ہوئے pic.twitter.com/G9lPH7lveE
— Badar Shahbaz (@BSWarraich) September 28, 2022
اعظم خان : سر! میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے نا۔۔۔۔ میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر۔۔۔ دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔۔۔۔ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو کیونکہ رات کو میں نے بہت سوچا ہے اس کے اوپر ۔۔۔ آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا۔۔۔ لیکن نہیں پھر میں نے سوچا اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی۔
اعظم خان : شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں تبدیل کردیں گے۔ وہ میں منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنا دی ہے ۔۔۔ بس اس کا یہ کام ہو گا مگر یہ کہ اس کا تجزیہ ادھر ہی ہوگا۔ پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس ریکارڈ میں ہو ، اینلسیسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے۔ ڈپلومیٹک لینگوئیج میں اس کو تھریٹ کہتے ہیں ، دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا ، وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلیں گے۔۔۔۔
عمران خان : تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں ؟ شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) ، میں (عمران خان) اور سہیل
اعظم خان : بس
عمران خان : ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔
اعظم خان : تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ پر آجائیں ،،، آپ یہ دیکھیں کہ وہ کونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں۔۔۔ وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کر لوں گا آرام سے ،،، آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔۔۔
اعظم خان : اپ فارن سیکریٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور یہ بیوروکریٹک ریکارڈ پر چلا جائے۔۔۔
عمران خان : نہیں تو اس نے ہی لکھا ہے ایمبیسڈر نے۔۔۔
اعظم خان : ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کہ کس طرح سے انہوں نے نکال دیا؟
عمران خان : یہ یہاں سے اٹھی ہے ،،، اس نے اٹھائی ہے ،،، لیکن اینی ہاؤ ،،، اس کو فارن سازش بنا دیتے ہیں۔۔۔
عمران خان اور اعظم خان کی مبینہ آڈیو لیک پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے پاکستان تحریک انصاف والے بہترین انداز میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی آڈیو لیک پر بہترین انداز میں میڈیا پر اچھالتے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عمران خان کی مبینہ آڈیو پر ان کے بیانیے کو نقصان پہنچا پاتی ہے یا نہیں۔