موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا 5واں نمبر ہے، صحافی شبینہ فراز

انوائرمنٹل جرنلسٹ شبینہ فراز نے بتایا کہ بلو گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم مگر ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

انوائرمنٹل جرنلسٹ شبینہ فراز کا کہنا ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہر سال رینکنگ ہوتی ہے اور اس سال پاکستان پانچویں نمبر پر ہے ، یہ رینکنگ سیلاب سے پہلے کی ہے ، ممکن ہے کہ رینکنگ آنے والے سال میں مزید خراب ہو جائے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کرنے والی صحافی شبینہ فراز کا کہنا تھا اگر رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ہم ہر سال ٹاپ رینکنگ میں رہتے ہیں  اس کا مطلب ہے کہ ہم بہت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون جج کو دھمکیاں : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

سندھ میں جعلی پیر نے کالے جادو سے 9 بچوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

ان کا کہنا تھا اگر آپ کا نقشہ دیکھیں تو سمندر سے لے کر شمال تک ، یعنی پہاڑوں تک خطرناک کی ایک کڑی جوڑی ہوئی ہے ۔ اگر ہم بنگلا دیش کو دیکھیں تو انہیں صرف سمندر طوفان کا خدشہ ہے ، جبکہ ہمارے پاس سمندر بھی ہیں ، پہاڑ بھی ہیں ، گلیشیئرز بھی ہیں اور صحرا بھی ہیں۔

شبینہ فراز نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کبھی ہمیں سیلاب کا خطرہ ہے ، کبھی گلیشیئرز میلٹ ہو جاتے ہیں اور کبھی بارشیں بہت زیادہ ہو جاتی ہیں ۔ کبھی طوفان آرہے ہیں تو کبھی خشک سالی میں ہم گھر جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بلو گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم مگر ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

انوائرمنٹل جرنلسٹ شبینہ فراز نے اپنے مزید کون کون سے تجربات اور تحقیقات نیوز 360 سے شیئر کیں  دیکھتے ہیں مزید اس انٹرویو میں ۔۔۔۔

متعلقہ تحاریر