جیو نیوز نے عمران خان سے معذرت کرلی ، غریدہ فاروقی کب معافی مانگے گیں

کے بنی گالہ سے فرار ہونے کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف رہنما ملیحہ ہاشمی نے سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

جیو نیوز کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کے بعد ان کے بنی گالہ سے غائب ہو جانے کی خبر نشر کرنے پر ادارے نے معذرت کرلی ہے جبکہ معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اپنے غلط ٹوئٹ پر ابھی تک معذرت نہیں کی ہے۔ تاہم ان خبروں کی گردش کے بعد پی ٹی آئی رہنما ملیحہ ہاشمی نے عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں وہ اپنے پالتو کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

جیو نیوز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جیو نیوز پر اسلام آباد پولیس کی انہیں گرفتار کرنے کے لیے بنی گالہ روانہ ہونے اور عمران خان کے بنی گالہ سے نامعلوم مقام پر روانہ ہونے کے ٹیکر کچھ سیکنڈ کے لیے غلطی سے نشر ہوئے۔”

جیو نیوز کا کہنا ہے کہ "ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔”

تاہم دوسری جانب معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے لکھا تھا کہ ” کچھ چینلز پر غلط خبر چل رہی ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔۔! وارنٹ گرفتاری جاری۔”

یہ بھی پڑھیے

جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

خاتون جج کو دھمکیاں : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

وارنٹ گرفتاری کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ "وارنٹ گرفتاری جاری تو ہوئے ہیں مگر ابھی علم نہیں ہے کہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں یا نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے بھی اسی قسم کی ایک ہلچل ہوئی تھی ، اور عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیل گئی تھیں ، ابھی تو واضح ہونے ہے کہ کس طرح سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے  ہیں۔ اگر عمران خان کی گرفتاری ہوجاتی ہے ملک میں ایک بہت بڑا تہلکہ ہوگا۔”

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور ان کے بنی گالہ سے فرار ہونے کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف رہنما ملیحہ ہاشمی نے سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

ملیحہ ہاشمی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ "آج کے دن کی تصویر۔”

متعلقہ تحاریر