فواد حسین فواد نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ بتا دی

سابق بیوروکریٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح نے فنانس ڈویژن کے کچھ ریٹائرڈ افسران کو نوکری دینے سے انکار کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی چھٹی کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق سینئر بیوروکریٹ فواد حسن فواد نے لکھا ہے کہ ” مفتاح کا ایک بڑا گناہ یہ تھا کہ اس نے کچھ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملازمت دینے سے انکار کردیا جو ایف ڈی (فنانس ڈویژن) سے ریٹائرڈ تھے۔”

یہ بھی پڑھیے

سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ڈبلیو ایچ او

پنجاب کابینہ کی 100 ارب روپے کے احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کی منظوری

انہوں نے ایف ڈی کی طاقت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ "حیرت انگیز طور پر وہ اب بھی ایف ایمز (فنانس منسٹرز) کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ جلد ہی FD (فنانس ڈویژن) کی راہداریوں پر واپس آسکتے ہیں۔”

فواد حسن فواد نے لکھا ہے کہ "جنہوں نے 35-40 سالوں میں ڈیلیور نہیں کیا وہ اب بھی ڈیلیور نہیں کرسکیں گے۔”

فواد حسن فواد ایک جانے مانے بیوروکریٹ ہیں جو اپنی ایمانداری اور بہادری کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ فواد حسن فواد شاعری بھی اچھی کرلیتے ہیں۔

اپنی قابلیت کی وجہ سے فواد حسن فواد 1998 سے 2000 تک ڈپٹی سیکریٹری پنجاب اور پرنسپل اسٹاف ٹو چیف سیکرٹری کے عہدے پر براجمان رہے۔

بعدازاں ترقی کرتے ہوئے 2001 سے 2002 تک ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

فواد حسن  فواد 2005 سے 2006 تک سینئر ایڈوائزر ٹو جے ایس گروپ تعینات رہے۔

2015 سے 2018 تک سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے ۔ 5 جولائی 2018 کو نیب نے انہیں گرفتار کرلیا، اور وہ دوران حراست ہی ریٹائرڈ ہو گئے۔

متعلقہ تحاریر