قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11 حلقوں میں پولنگ کا عمل ختم ، ووٹنگ کی گنتی جاری
قومی اسمبلی کے 8 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے ووٹرز نے اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔
قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا عمل ختم ہوگیا ، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی 3 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیے
انکل پاپا کو نہیں بتانا وہ پہلے ہی بیمار ہیں، اسکول کے باہر بیٹھے بچوں کی اپیل
پشاور اور مردان میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں
صبح آٹھ بجے سے شام بجے تک ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22 مردان ، این اے 24 چارسدہ ، این اے 31 پشاور ، این اے 108 فیصل آباد ، این اے 118 ننکانہ صاحب ، این اے 157 ملتان ، این اے 237 کراچی ملیر ، این اے 239 کراچی کورنگی میں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیئے۔
اسی طرح پی پی 39 شیخوپورہ ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کا ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام چینلز کو چھ بجے کے بعد انتخابی نتائج کے اعلان کا پابند کیا گیا ہے۔
پنجاب کے حلقے
تین قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 157 ملتان ، این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب سمیت صوبائی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے حلقے
خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
کراچی کے حلقے
کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 237 اور این اے 239 میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسے وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔









