ایسے مقام پر نہیں دھکیلا جائے کہ واپسی ناممکن ہوجائے، اخترمینگل کی تنبیہ

بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ایوان زیریں میں نقطہ اعتراض پر اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے ملک کی بنیادیں مضبوط کرنے کے ذمہ دارہی وطن عزیز کی بنیادیں  کمزورکررہے ہیں، انہوں نے نشتراسپتال ملتان سے برآمد لاشوں کی تحقیقات کے لیے  سپریم کورٹ کے  حاضر سروس جج پر مشتمل  کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی مینگل) کے سربراہ سرداراختر مینگل نے قومی اسمبلی میں ملک کے حاکم جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کریں وہی حاکم اس سرزمین کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

ایوان زیریں میں نقطہ اعتراض پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی مینگل) اخترمینگل نے کہا کہ ملکی حفاطت کے ذمہ دار حاکم ہی اسے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ ملک کی بنیادیں ہل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہبازشریف بھی ہمارے مطالبات پورے نہیں کرپائیں گے ،اختر مینگل

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ جو دہشتگرد ہیں انہیں آپ مار دیں مگر جو نفرت کی آگ  لگائی جارہی ہے اس کو دنیا کی کوئی ایٹمی طاقت بھی ختم نہیں کرسکتی۔ اس مقام پر نہیں دھکیلا جائے کہ واپسی ناممکن ہو جائے ۔

اختر مینگل نے کہا کہ جو نفرت کی آگ ملک میں لگائی جارہی ہے اس سے اس ملک کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔ ملک کی بنیادیں مضبوط کرنے کے ذمہ دار ہی وطن عزیز کی بنیادیں  کمزور کررہے ہیں، اس کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی ہے ۔

بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  حکومتیں بدلتی رہیں مگر نہ بدلے تو بلوچستان کے حالات ۔ہم اس افسوسناک صورتحال سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں مگر ہماری حالت آج تک نہیں بدلی ۔

انہوں نے زیارت ، مستونگ اور خاران کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف  کے دور حکومت میں بھی  ہم نے لاپتہ افراد کی فہرست عمران خان کو  دی تھی مگر اس پر بھی کچھ نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں مارے گئے تین افراد میں ایک طالب علم وسیم تابش بھی تھا جس کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے لاپتہ افراد کے لیے شاعری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سردار اختر مینگل نے حکومت کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

بی این پی ایم کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی بلوچستان  میں ہونے والے جعلی مقدمات  پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں متعدد واقعات میں عام  شہریوں قتل کرکے دہشت گرد قرار دیا گیا۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل ملتان نشتراسپتال کی چھت سے ملنے والی لاشوں کے حوالے سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

متعلقہ تحاریر