بلاول بھٹو زرداری نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی پر بے بسی کا اظہار کر دیا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ "آپ کو ان لوگوں کے سامنے جا کر احتجاج کرنا چاہیے جن کے پاس "ایم این اے علی وزیر" کی رہائی کا اختیار ہے۔"

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی اختتامی تقریب میں نعرے بازی کے دوران خطاب کیا ، تاہم انہوں نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے سے متعلق بے بسی کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم نے ایک جمہوری عمل کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کارکنان کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
رپورٹر ایاز بروہی کے ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشافات
انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو پاکستان میں جمہوریت کی فتح قرار دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔
وزیر خارجہ بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے! pic.twitter.com/KOK0kTjSzq
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) October 23, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے ایک وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے ذریعے گھر بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ وزرائے اعظم کو جلاوطن کیا گیا ، کسی کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا اور کسی کو بم دھماکوں میں اڑا دیا گیا۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت پر خودکش حملہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران سامعین کی ایک بڑی تعداد اپنی نشستوں پر کھڑی ہو گئی اور جنوبی وزیرستان کے نظربند رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے شریک بانی کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگی اور نعرے لگانے لگی۔
مظاہرین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا آپ لوگ ان لوگوں سے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کریں جو انہیں رہا کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ "آپ کو ان لوگوں کے سامنے جا کر احتجاج کرنا چاہیے جن کے پاس "ایم این اے علی وزیر” کی رہائی کا اختیار ہے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ایک ایم این اے کی رہائی کے مطالبے پر اس قسم کے ریمارکس ان کے جمہوری ہونے کے دعوے کی نفی کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایک حقیقی جمہوری لیڈر کے دعویدار شخص کو کسی سیاسی شخصیت کی رہائی پر بے بسی کا اظہار انہیں زیب نہیں دیتا۔ ایم این اے علی وزیر دسمبر 2020 سے قید ہیں اور اس وقت کراچی کی جیل میں ہیں۔
تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ "کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سندھ پولیس کو ایم این اے علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے ، جبکہ ان کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی اس وقت صوبے میں حکومت بھی ہے۔؟”