جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کے نام سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے فائنل

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کا فائنل کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کردی جب کہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر غور مؤخر کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرِ صدارت ہوا۔

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا سفارش کردی جن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت ، اعظم نذیر تارڑ کو مہنگی پڑ گئی

صدر ، وزیراعظم ، وزیر خارجہ ، عمران خان ، تمام صحافتی تنظیموں اور دیگر رہنماؤں کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی تاہم دیگر دو ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی جس کے تحت حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ آئے۔

سپریم کورٹ کی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ 13ویں ، جسٹس حسن رضوی 14ویں اور شاہد وحید 15ویں نمبر پر ہوں گے۔

کمیشن نے سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ  اور نمائندہ پاکستان بار کونسل اخترحسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہررضوی کے ناموں کی مخالفت کی جب کہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر غور مؤخر کر دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر